امریکا: پاکستان کے عاصم خان نے جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والی جانز کریک اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کیخلاف جیت کا سکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا، یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیرئیر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل سال 2024ء میں عاصم خان نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں سکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں