سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، اغوا اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں