زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافہ کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

اضافے کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں