تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیانیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کریں گے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کان لیگ اور پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطوں کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے باضابطہ روابط اور مشاورت کریں گے۔

واضح رہے چند روز قبل تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنی ایک قرارداد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیر قائدین و کارکنوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ایک قرارداد میں بنوں واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں