پاکستانی اتھلیٹس فائقہ ریاض اور کشمالہ طلعت بھی پیرس اولمپکس سے آؤٹ

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض اور کشمالہ طلعت بھی اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

فائقہ ریاض 100میٹر دوڑ کے ابتدائی راونڈ میں فائقہ کی ٹائمنگ 12.49 رہی، فائقہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھی، فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ تین میں رہیں نہ اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں۔

دوسری جانب 25 میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے میں کشمالہ طلعت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں جس کے باعث وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔

شوٹنگ مقابلے میں 40 شوٹرز میں سے کشمالہ طلعت 22 ویں پوزیشن رہی، کشمالہ طلعت نے مجموعی طور پر 289 پوائنٹس سکور کیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں