سوا سال سے سانحہ 9 مئی کا فیصلہ نہیں ہورہا، بلوائی للکار رہے ’’ہم سے معافی مانگو‘‘: عرفان صدیقی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سوا سال ہو چکا، 9 مئی تیزاب زدہ چہرہ لئے انصاف کے لئے بھٹک رہا ہے اور بلوائی للکار رہے ہیں ’’ہم سے معافی مانگو۔‘‘
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ برطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل اور سوشل میڈیا کے جھوٹ سے پھوٹنے والے ہنگاموں کے ساتھ ہی عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا، تیسرے دن مقدمات کی فوری سماعت اور سزاؤں کے عمل کا آغاز ہو گیا۔
دو ہفتوں میں ایک سو سے زائد بلوائی جیل جاچکے، ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے بلفاسٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج فرانسس رافرٹے نے کہا "ہنگامے میں حصہ لینے والے بلوائی ہوں یا تجسس کی وجہ سے قریب کھڑے تماشائی، کسی کو بھی ضمانت نہیں ملے گی۔