گوجرانوالہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں میراتھن ریس کا انعقاد

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) یوم آزادی کے سلسلہ میں میراتھن ریس کا انعقاد ، 10 سے پچاس سال تک کے 500 سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

6 کلو میٹر میراتھن ریس کا آغاز عزیز کراس بائی پاس سے ہوا جو سٹی فلائی اوور سے ہوتے ہوئے جناح سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، میراتھن ریس میں تمام عمر کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

میراتھن ریس میں پہلی تینوں پوزیشن پنجاب گروپ آف کالج کے کھلاڑیوں نے حاصل کیں، محمد زبیر نے چھ کلو میٹر کا فاصلہ 18منٹس میں طے کر کے پہلی جبکہ محمد فریاد نے مقررہ فاصلہ 19 منٹ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں شریک تمام اتھلیٹس کو شرٹ نمبر الاٹ کئے گئے تھے شہریوں کی بڑی تعداد نے میراتھن دیکھی ، ریس کے دوران جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی۔

جناح سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ندید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر طارق قریشی تھے ، تقریب میں میراتھن ریس جیتنے والے اتھلیٹس کو کیش پرائز دیئے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں