خیرپور میں مضر صحت دودھ پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

خیرپور: (دنیا نیوز) پیرجوگوٹھ میں مضر صحت دودھ پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو آپس میں کزن ہیں، مضر صحت دودھ سے متاثر مزید 4 بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر کو تحقیقات کر کے تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں