باجوڑ میں شہید ہونے والے 3 سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باجوڑ میں شہید ہونے والے 3 سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نائیک عنایت خان شہید ، لانس نائیک عمر حیات شہید اور سپاہی وقار خان شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں