استنبول میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

استنبول : (ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں کار پر فائرنگ سے فلسطینی شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے شہر استنبول میں پیش آیا، جس میں ملزم فائرنگ کے بعد سائلنسر لگی پستول پھینک کر فرار ہوگیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جو کہ مقتول کا گارڈ ہے۔

پولیس نے فائرنگ میں ایک فلسطینی تاجر کے جاں بحق اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

استنبول پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نقاب پوش تھا اور حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں