مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر سے شہرت پانیوالے اداکار جان ایپریا چل بسے

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار جان ایپریا 83 برس کی عمر میں گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں انتقال کر گئے۔

جان ایپریا نے فلم گاڈ فادر کے پارٹ ٹو اور ٹیلی ویژن سیریز فل ہاؤس میں کام سے شہرت حاصل کی، فلم میں انہوں نے نوجوان سیل ٹیسیو کا کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 50 برس سے زیادہ عرصے تک ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا، ان کے منیجر نے موت کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں