سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے۔

حکام کے مطابق کراس فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں