پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہوئی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے، 7 عشاریہ 5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ایک کیبل سے پاکستان آتا ہے جو خراب ہونے سے ملک میں انٹر نیٹ سست ہوا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو مزید ایک ہفتہ سست انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا، وی پی این استعمال کی وجہ ڈیٹا تک رسائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ کیبل فالٹ سے صرف پاکستان متاثر ہے، دوسرا کوئی ملک نہیں، انٹرنیٹ سلو ہونے کہ وجہ سے 300 ملین روپے کا نقصان ہوا، میں حلفاً کہتا ہوا ہم نے خود نیٹ بند نہیں کیا، ہمیں وزارت داخلہ نے صرف ٹوئٹر بند کرنے کا کہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں