حکومت کا ملک بھر میں غیر معیاری پنکھوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) بجلی بچت کی جانب حکومت کا بڑا اقدام ، ملک بھر میں معیاری پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں غیر معیاری پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں دس لاکھ پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا، ایفشننٹ پنکھوں کی قیمت 11 ہزار 500 روپے مقرر ہوگی جبکہ پرانے پنکھوں کو 1500 سے 2000 روپے میں خریدا جائے گا۔

یوں صارف کو ایک پنکھا دس ہزار روپے میں پڑے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے مقامی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا اور پنکھیں صارفین کو دیئے جائیں گے، صارفین متعلقہ بنک ایپ کے ذریعے صارف پنکھا خریدے سکے گا۔

خریدنے کے بعد بنک صارف اور متعلقہ تقسیم کار کمپنی کو آگاہ کرے گی جس کے بعد پنکھے حاصل کیے جاسکیں گے اور تقسیم کار کمپنی ہی پنکھوں کو لگائے گی، پنکھوں کی قیمت بجلی کے بلوں میں ماہانہ بنیادوں پر بھی وصول کی جاسکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جس گھر میں دس سے بارہ پنکھے لگے ہیں ان کو دو سے تین پنکھے ہی دیے جائیں گے، منصوبے کے مکمل ہونے سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں