ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ: پاکستان کا پہلا فائٹر فائنل کی دوڑ سے باہر

لاہور: (دنیانیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کا آغاز ہو گیاجہاں پاکستان کا پہلا فائٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا۔

جونیئر فیدر ویٹ 65.8 کلوگرام کیٹیگری میں لبنان کے فائٹر محمد فخر دین نے پاکستانی فائٹر اروز سلیم کو شکست دیدی۔

لبنانی فائٹر محمد فخر دین نے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی فائٹر اروز سلیم کو پچھاڑدیا، جس کے بعد پاکستان کا پہلا فائٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کل 33 فائٹس ہوئیں جبکہ سیمی فائنل میں کل 38 فائٹس ہونگی۔

کوارٹر فائنل میں تین پاکستانی فائٹرز نے فتح حاصل کی جن میں اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان شامل ہیں جبکہ سات فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں جونیئرز کی مختلف کیٹیگریز میں 15 مقابلے ہوں گے، سیمی فائنل کی سینئر کیٹیگری میں 23 فائٹس ہوں گی، سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے 10 فائٹرز ان ایکشن ہوں گے جن میں دو خواتین جبکہ 8 مرد فائٹرز شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں