فائر وال گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے : چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ فائر وال گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)  حفیظ الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائر وال کا لفظ کہیں نہیں ہے یہ آپ نے خود بنایا ہوا ہے،  کس نے کہا ہے یہ فائر وال ہے؟  یہ ویب مینجمنٹ سسٹم ہے، این ایف ایس حکومت نے کہا ہے، ہم اس نظام جو پہلے سے لگا ہوا اسے ڈبلیو ایم ایس کہتے ہیں، اس کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ فائر وال سے پروپیگنڈا کیسے ختم کرسکتے ہیں،نہیں کیا جاسکتا اس وقت سوشل میڈیا پر ججز،وزیر اعظم کے خلاف میمز چل رہی ہیں اگر ایسے مینج ہوتا تو ہم بند نہ کردیتے۔

قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے، 7 عشاریہ 5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ایک کیبل سے پاکستان آتا ہے جو خراب ہونے سے ملک میں انٹر نیٹ سست ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں