شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

اسلام آباد :(دنیا نیوز) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی۔

وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

بورڈ اعلامیہ کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی، چینی کی برآمد کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت صنعت وپیداوار چینی کی ایکس ملز پرائس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، چینی کی برآمد کابینہ کی طرف سے طے شدہ شرائط پر کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں