پاکستان میں سونا مزید 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2512 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں