این او سی منسوخی کیخلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست دائرنہ ہوسکی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جلسے کا اجازت نامہ معطل ہونے پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ توہین عدالت کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچےاور کوشش کے باوجود آج رات عدالت نہ کھل سکی۔

رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اب کل صبح توہین عدالت کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

شعیب شاہین نے سکیورٹی اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حکام کو میرا بتائیں شعیب شاہین آئے ہیں ایمرجنسی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے عدالت کھلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں انصاف لینے آئے ہیں ، اس طرح کی صورتحال میں عدالتیں کھلنی چاہیے، پہلے بھی رات عدالتیں کھلی ہیں، ہمارے خلاف ریٹرننگ افسران کیس کا فیصلہ بھی رات کی تاریکی میں بارہ بجے سنایا گیا تھا۔

واضح رہے تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 اگست کو ترنول میں جلسے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں