شہر قائد کے باسیوں کیلئے بُری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں