روسی صدر پیوٹن کی دورہ چیچنیا کے دوران قرآن کو چومنے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل

گروزنی : (ویب ڈیسک) وسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیچنیا کے دورہ کے دوران تحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے لگالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچ گئے۔

پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مسجد کے دورے کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا، اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا، پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں