سینیٹ اجلاس آج ہوگا، 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس شام 5 بجے ہوگا جس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈا میں شامل ہے، واپڈا یونیورسٹی بل، نیشنل ہائی ویزسیفٹی بل پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش ہوں گی۔

اجلاس میں سکھر حیدر آباد موٹروے کی عدم تکمیل پر قائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ پیش ہوگی، وزیر خزانہ بینکنگ کمپنیز بل 2024ء واپس لیکر نیا بل پیش کریں گے، ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل واپس لیکرنیا بل بھی پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سال 2022ء کی رپورٹ پیش ہوگی، سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں