نجی موٹر کمپنی کی جانب سے اولمپئین ارشد ندیم کو گاڑی کا تحفہ

کراچی: (دنیانیوز) نجی موٹر کمپنی کی جانب سے اولمپئین ارشد ندیم کو گاڑی کا تحفہ دے دیا گیا ۔

پیرس اولمپکس میں ملک کانام روشن کرنیوالے ارشد ندیم کو سندھ حکومت کی جانب سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ANO 9297 دیا گیا ۔

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے کوچ اور ڈاکٹر نے مجھ پر بہت محنت کی ، پیرس اولمپکس میں اللہ نے عزت دی،کوچ سلمان بٹ ،ڈاکٹر علی شیر باجوہ صاحب نے بھی بہت محنت کی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ 2012 میں ایتھلیٹکس کا آغاز کیا، 2012 سے پہلے کرکٹ، بیڈمنٹن اور کبڈی کھیلتا تھا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ایتھلیٹکس کھیل میں میرے بھائی مجھے لائے ، 2015میں آل پنجاب جیولین تھرو کا چمپئن بنا ، واپڈا اور آرمی کھلاڑیوں کو زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، دس بار پاکستان کا ریکارڈ توڑا اور ابھی بھی پاکستان کا چمپئن ہوں ۔

عالمی چیمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ پہلا ایتھلیٹ تھا جس نے ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیا تھا ، پاکستانی قوم کی دعاؤں سے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں