بدقسمتی سے آئین کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہوا، ایمل ولی خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ اے این پی ایم ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان والوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، بدقسمتی سے آئین کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہوا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کو جہاد کے نام پر پروموٹ کیا گیا، ہم نے اپنے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے طاقتور ملک کے لیے کردار ادا کرتے ہیں، ہم نے امریکن جہاد کو پروموٹ اور قوم کے بچوں کو استعمال کیا، اس کے بدلے لاکھوں ڈالر پاکستان میں آئے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں دس فیصد دہشت گردی، باقی 90 فیصد دماغی دہشت گردی ہے، نیشنل ایکشن پلان بہترین کاغذ کا ٹکڑا لیکن کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کل کا کسی کو نہیں پتا کون اپوزیشن، کون حکومت میں ہوگا، دہشت گردوں کو رہا کیا گیا کیا وہ سہولت کار ہے یا نہیں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں