تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

لاہور:(دنیا نیوز) تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا، مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی، منظوری کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کردیا۔

پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں، نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاؤن ، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔

موجودہ 5 تحصیلوں میں رائیونڈ ، ماڈل ٹاؤن ،لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں چل رہی ہیں، مزید پانچ  کے اضافے کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں