راولپنڈی میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر شوہر نے اہلیہ کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ندیم نے اپنی اہلیہ انعم بی بی پر غلط چال چلن کا الزام لگایا تھا، ندیم نے سسر کو فون کیا کہ انعم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ندیم نے انعم کو بیلچے مار کر قتل کیا اور گاؤں میں دفن کر دیا بعد ازاں زمین سے نکال کر ٹریفک حادثہ کا ڈرامہ رچا دیا، ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں