کراچی : بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی: (دنیانیوز) ناردرن بائی پاس افغان بستی میں کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے ۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رات 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے باعث پیش آیا، چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں کو صبح ملبے سے نکالا گیا ، جاں بحق افراد میں 73 سالہ عرض محمد اور 67 سالہ بیوی آغا گل شامل ہیں، زخمی بیٹی 24 سالہ شکریہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں