فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کمی قیمت میں 2200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 روپے 194 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں