روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر خاوند نے خودکشی کرلی

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر خاوند نے موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں پیش آیا جہاں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

والدین نے الزام لگایا کہ سسرالیوں نے ہمارے بیٹے کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، میڈیکل رپورٹ اور تحقیقات پر ہی تعین ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں