سونا عالمی منڈی میں سستا، پاکستان میں مہنگا ہو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر فی اونس 2503 ڈالر ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں