کل سے ملک میں بارشیں برسانے والے نئے نظام کی انٹری متوقع

لاہور : (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد کی پیشگوئی کردی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ بارش کا آج کوئی امکان نہیں، بارشوں کا ایک نیا سپیل کل سے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں