ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

خیرپور: (دنیا نیوز) گمبٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔

دونوں بھائی موٹرسائیکل پر گمبٹ شہر سے اپنے گاؤں رسول آباد جا رہے تھے کہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گمبٹ تھانے منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں