واٹس ایپ نے نئے فیچر کی تیاری پر کام شروع کر دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے سٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے سٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا سٹیٹس دیکھنے والے افراد کے سٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا، ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی سٹیٹس اپ ڈیٹ کو سٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں