پی ٹی آئی کا جلسہ: کراچی سے سندھ کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا۔

قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کے لیے تحریک انصاف کو این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں