عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر الجزائر کے صدر بن گئے

الجزیرہ: (ویب ڈیسک) عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ انتخابات جیت کر الجزائر کے صدر بن گئے۔

آزاد قومی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ صدر عبدالمجید تبون نے 94.65 فیصد ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری صدارتی مدت جیت لی، الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد شرفی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ تبون نے 50 لاکھ 329 ہزار 253 ووٹ حاصل کئے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ کے مطابق دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبد العالی حسانی شریف نے ایک لاکھ 78 ہزار 797 ووٹ یعنی صرف 3.17 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ سوشلسٹ فورسز فرنٹ کے فرسٹ سیکرٹری اور تیسرے صدارتی امیدوار یوسف اوشیش نے ایک لاکھ 22 ہزار 146 ووٹ یعنی 2.16 فیصد ووٹ حاصل کئے، انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے شفاف انتخابات کے حصول کے لئے بڑی احتیاط سے کام کیا ہے اور تمام امیدواروں کے درمیان منصفانہ مقابلے کو یقینی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ امیدوارعبدالعالی حسانی شریف نے انتخابی عمل پر تنقید کی تھی اور نتائج میں مبالغہ آرائی کے علاوہ خلاف ورزیوں اور دباؤ کی موجودگی کی بات کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں