ایرانی صدر 11 ستمبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچیں گے

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان گیارہ ستمبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرعراق پہنچیں گے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور سکیورٹی تعاون جیسے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے، پیزشکیان کربلا اور نجف میں مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے تعاون ایرانی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، ایران خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں