اسلام آباد انتظامیہ کوشیلنگ کے بجائے سہولیات دینی چاہیں تھی: علی محمد خان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ کوشیلنگ کے بجائےسہولیات دینی چاہیں تھی۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے وقت لگتا ہے، اگرکسی کوتحریک انصاف بارےکوئی شک تھا توآج دورہوگیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا، آج کا پنڈال حد نگاہ بھرا ہوا تھا، رکاوٹوں کےباوجود آج کا جلسہ انتہائی شانداررہا۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےرکاوٹیں کھڑی کیں تاکہ لوگ کم پہنچیں، راستوں کی بندش کی وجہ سےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پورکوبھی پہنچنے  وقت لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں