نائیجیریا: آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم سے دھماکہ، 48 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

میڈوگری: (دنیا نیوز) نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرایا اور دھماکہ ہو گیا، آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس حادثے کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

ایجنسی کے ترجمان حسینی ابراہیم نے بتایا کہ مزید بتایا کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہے اور مقامی انتظامیہ جائے حادثہ صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیریا کی سرکاری کمپنی این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 39 فیصد اضافہ کردیا تھا جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود پٹرول کی قلت کا خاتمہ نہیں ہوا تھا اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں پٹرول پمپس میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ رہی تھیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں