قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی قتل
قلات: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ قلات میں زاوہ شیشہ ڈغار کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق ہونیوالے بھائیوں کی شناخت محمد اسماعیل اور محمد عباس کے ناموں سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پرپہنچ گئی ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔