اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کیلئے مظاہرہ، حماس سے جنگ بندی کا مطالبہ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کیلئے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ، دارالحکومت تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں ساڑھے 7 لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہاتھ اسرائیلیوں کے خون سے رنگے ہیں اپنی کرسی بچانے کے لیے یرغمالیوں کی جانیں داؤ پر لگائی جارہی ہیں، ہر حال میں حماس سے یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔
دوسری جانب امریکا کی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔