الجزائر میں صدارتی انتخابات، امیدوار کا ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کے الزام

الجزائر: (ویب ڈیسک) الجزائر کے صدارتی امیدوار نے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے، دوسری جانب سے عوام ابھی تک انتخابات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ صدر عبد المجید تببو نے دوسری مرتبہ صدر کے عہدے پر فائز ہوں گے، انتخابات میں بہت کم ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے، 48 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، عبد المجید تببونے، عبد العلی حسنی شریف اور جوزیف آوچی صدارتی امیدوار تھے۔

حسنی شریف کی مہم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کی پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دینے والے عملے پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تببونے کا ایک مرتبہ پھر جیتنا یقینی ہے، اس جیت کا مطلب یہ ہوگا کہ توانائی کی آمدنی میں اضافے کی بنیاد پر الجزائر کا ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

خیال رہے 2019 میں تببونے کے صدر منتخب ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، 2019ء کے انتخابات میں ٹرن آوٹ 40 فیصد رہا تھا جبکہ ان انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ مخالف مزاج کی عکاسی بھی ہوئی۔

ان کی مہم میں کہا گیا کہ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا، پنشن میں اضافہ کیا جائے گا، واضح رہے ان پر پہلی صدارتی مدت میں عمل بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں