پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:عطا تارڑ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردارہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑکا نیول ہیڈکوارٹرزمیں یادگارشہدا کا دورہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیول ہیڈکوارٹرز یادگارشہدا پرحاضری دینا میرے لیےباعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردارہے، ہمارا عزم ہےملک کواستحکام کی طرف لایا جائے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک بحریہ کی قربانیاں لازوال ہیں ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کےخاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے، ملک میں امن کا قیام ہرصورت یقینی بنایا جائےگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کےاستحکام کےلیےخصوصی اقدامات کیےجارہےہیں،پاک بحریہ نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سی پیک ملکی معیشت کے لیےانتہائی اہم ہے،  پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کےلیےپرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں