ہری پور میں مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق

ہری پور: (دنیا نیوز) بچیوں کے مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔

افسوسناک حادثہ ڈھینڈہ روڈ پر پیش آیا جہاں نوتعمیر شدہ مدریسے کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 طالبات موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ متعدد طالبات ملبے تلے پھنسنے سے شدید زخمی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالی طالبات کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں