میاں چنوں: گھریلو رنجش پر نوجوان قتل، ملزمان فرار
میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں گھریلو رنجش پر نوجوان کو قتل کر کے ملزمان فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ میں پیش آیا، گھریلو رنجش پر ملزمان حسن نواز، آصف نواز اور کاشف نواز اپنے ہی کزن کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ تلمبہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔