ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دے دیا

وسکونسن:(دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دے دیا۔

ری پبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست وسکونسن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کے ساتھ مباحثے سے پتہ چلا ہمارے ملک کو احمق چلا رہے ہیں، آج تک نہیں جان سکا جو بائیڈن انتخابات جیت کیسے گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں کملا ہیرس جیت گئیں تو وہ بائیڈن سے بھی بدترین صدر ہونگی، عوام منگل کومیرا اور کملا ہیرس کامباحثہ ضرور دیکھیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں