اسرائیل کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نےلندن میں انتخابات میں ایک مسلمان کےبجائےیہودی کی مہم چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےنوجوانوں کوگمراہ کرنےکی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نےکبھی بھی کھل کراسرائیل کےمظالم کی مذمت نہیں کی، پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ ملکی تشخص کوخراب کرنےکی کوشش کی۔

بانی پی ٹی آئی غزہ میں قتل عام کرنےوالےقصائیوں کےساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں