پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت 41 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں