اسسٹنٹ کمشنر تشدد کیس: ن لیگ کے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد گرفتار
مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) پی پی 272 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کیس میں رانا عبدالمنان ساجد کی ضمانت خارج کی تھی، رانا عبدالمنان کو مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں منتقل کر دیا گیا۔
18 اور 19 مئی کی درمیانی شب کو چند نقاب پوش افراد نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود کو ان کی رہائشگاہ میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کے الزام میں ایم پی اے رانا عبدالمنان و دیگر نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔