چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: آئی سی سی

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں بات کرتے ہوئے جیف ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے مقام کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سمیت اپنے رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کرتا رہتا ہے۔

جیف ایلارڈائس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اس وقت چیمپینز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر انگلینڈ میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں