کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں، حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست مسترد

لاہور : (دنیانیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرر اور تبادلوں کے خلاف کیس میں حکم امتناعی واپس لینے کی حکومت پنجاب کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرر اور تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے بارے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست غیر ضروری طور پر دائر کی گئی، عدالت کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق کرے گی۔

عدالت نے یونیورسٹی میں تاحکم ثانی تقرروتبادلوں پرپابندی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر رکھا ہے، حکومت پنجاب نے حکم امتناعی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت اور وی سی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں